Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 530|Reply: 0

بغیر جم 11 ماہ میں 52 کلو وزن کم کرنے والی طالبہ کی متاثر کن کہانی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205754
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

تیونس سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ نے صرف 11 ماہ میں بغیر جم گئے 52 کلو گرام وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہبہ اللّٰہ عیادی نامی طالبہ نے اپنے وزن میں کمی کے سفر کو متاثر کُن  قرار دیتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اب ہبہ عیادی کا وزن 133.3 کلو گرام سے کم ہو کر 52 کلو گرام رہ گیا ہے۔

5 فُٹ 8 انچ قد کی حامل ہبہ کا کہنا ہے کہ زیادہ وزن میرے لیے صرف ظاہری خوبصورتی کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ میری مجموعی صحت، تھکن اور خود اعتمادی سب متاثر ہو چکے تھے۔   
وزن میں کمی لانے کے آسان طریقے

موٹاپے کا شکار افراد کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ اب آسانی سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں ، جس کے لیے انہیں بھوکا رہنےاور کم کھانا کھانے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے بغیر بھی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔   

ایک دن وزن دیکھ کر میں نے اپنی زندگی بدلنے کا فیصلہ کیا اور وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔
سادہ خوراک، مستقل عادت

ہبہ عیادی کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو بھوکا نہیں رکھا بلکہ سادہ اور متوازن غذا اپنائی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ناشتے میں صرف سبزیوں کے ساتھ 3 انڈوں کا آملیٹ، تھوڑی سی بران بریڈ اور بغیر چینی کے چائے یا کافی کا استعمال کرتی تھی۔

دوپہر کے کھانے میں محدود مقدار میں چاول یا روٹی، چکن یا انڈے، سبزیاں اور ایک پھل کھاتی تھی جبکہ رات کا کھانا کم سے کم اور ہلکا رکھتی تھی جس میں کم تیل اور نمک کے ساتھ سوپ یا کبھی صرف سلاد کھا لیا کرتی تھی۔
جم نہیں، صرف واک

ہبہ کے مطابق جم جانا ممکن نہ ہونے پر میں نے روزمرہ زندگی میں واک کو شامل کیا، باقاعدگی سے کی جانے والی چہل قدمی نے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی دیا۔
جذباتی جدوجہد اور حوصلہ   
وزن میں کمی کیلئے نیند ضروری ہے یا جِم؟

نیند صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ توانائی کو بحال کرتی ہے اور خلیوں اور بافتوں کی مرمت و اصلاح کرتی ہے۔ جب نیند پوری نہ ہو تو انسان چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ توجہ کا ارتکاز کم اور تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔   

ہبہ عیادی کا کہنا ہے کہ وزن زیادہ ہونے کا سب سے مشکل پہلو جذباتی تھا، میں آئینہ دیکھنے سے کتراتی تھی اور کپڑے فٹ نہ آنے اور صحت کی فکر مجھے پریشان رکھتی تھی جبکہ اب میں وزن میں واضح کمی کے بعد خود کو توانا اور بہتر محسوس کرتی ہوں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 09:02 GMT+5 , Processed in 0.047043 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list