slotcosino Publish time 5 day(s) ago

فہد مصطفیٰ کو چاہیے کہ اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں: عتیقہ اوڈھو

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559824_9212298_hfx_updates.jpg— فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سُپر اسٹار فہد مصطفیٰ کو ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور دلچسپ امور پر اپنے خیالات پیش کیے۔

دورانِ پروگرام ایک سیگمنٹ میں عتیقہ اوڈھو کو مختلف فنکاروں کی تصاویر دکھا کر ان سے مشورہ طلب کیا گیا، جب فہد مصطفیٰ کی تصویر اسکرین پر آئی تو انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی عمر کی لڑکیوں، میرا مطلب خواتین کے ساتھ کام کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559218_030306_updates.jpg
ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے: عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ خواتین پر ظلم دنیا بھر میں ہوتا ہے، ناانصافیاں دنیا بھر میں ہر جگہ ہیں لیکن ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میزبان کی جانب سے بعد ازاں حمزہ علی عباسی کی تصویر دکھائی گئی اور ان سے سوال کیا گیا کہ آپ انہیں کیا مشورہ دیں گی؟

جس پر سینئر اداکارہ نے کہا کہ انہیں یہ واضح فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا وہ میڈیا انڈسٹری میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

اسی طرح جب ان سے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو عتیقہ اوڈھو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں تھوڑا کم رونا اور زیادہ مسکرانا چاہیے، ان کی مسکراہٹ بہت خوبصورت ہے۔
Pages: [1]
View full version: فہد مصطفیٰ کو چاہیے کہ اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں: عتیقہ اوڈھو