Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 907|Reply: 0

فہد مصطفیٰ کو چاہیے کہ اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں: عتیقہ اوڈھو

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204226
Post time 2026-2-25 19:40:13 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سُپر اسٹار فہد مصطفیٰ کو ہم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور دلچسپ امور پر اپنے خیالات پیش کیے۔

دورانِ پروگرام ایک سیگمنٹ میں عتیقہ اوڈھو کو مختلف فنکاروں کی تصاویر دکھا کر ان سے مشورہ طلب کیا گیا، جب فہد مصطفیٰ کی تصویر اسکرین پر آئی تو انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی عمر کی لڑکیوں، میرا مطلب خواتین کے ساتھ کام کریں۔   
ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے: عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ خواتین پر ظلم دنیا بھر میں ہوتا ہے، ناانصافیاں دنیا بھر میں ہر جگہ ہیں لیکن ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے۔   

میزبان کی جانب سے بعد ازاں حمزہ علی عباسی کی تصویر دکھائی گئی اور ان سے سوال کیا گیا کہ آپ انہیں کیا مشورہ دیں گی؟

جس پر سینئر اداکارہ نے کہا کہ انہیں یہ واضح فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا وہ میڈیا انڈسٹری میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

اسی طرح جب ان سے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو عتیقہ اوڈھو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں تھوڑا کم رونا اور زیادہ مسکرانا چاہیے، ان کی مسکراہٹ بہت خوبصورت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 15:47 GMT+5 , Processed in 0.047293 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list