جرمنی میں تعمیراتی کام کے دوران 2 ہزار سال پرانا اہم رومی مقام دریافت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559840_2463492_12_updates.jpgفوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
جرمنی میں مزدوروں نے تعمیراتی کام کے دوران تقریباً 2 ہزار سال پرانا ایک اہم رومی مقام دریافت کر لیا۔
ایل وی آر یہودی میوزیم کی تعمیر کے دوران حادثاتی طور پر ہونے والی اسدریافت میں ایک نجی قربان گاہ، ایک عمارت کی وسیع بنیادیں اور ایک پتھر کا زینہ شامل ہے۔
ان دریافتوں میں سب سے پرانی دریافت پتھر کا زینہ ہے جس کا اب صرف درمیانی حصہ باقی ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ زینہ پریٹوریم (مقامی گورنر کی سرکاری رہائش گاہ) دریائے رائن کی جانب جاتا تھا۔ تاہم، اس کے سروں کا حتمی طور پر تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس مقام کی ابتدا پہلی صدی میں رومی دور میں ہوئی۔
Pages:
[1]