حکومت بانی کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559853_1383101_Imran-khan1_updates.jpgفوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔ ڈاکٹر کے نام پر اتفاق نہ ہونے سے منتقلی نہ ہوسکی۔
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کم از کم 10 دن شفاء اسپتال میں رکھا جائے اور حکومت مکمل علاج تک بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں رکھنے پر راضی تھی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی شرط تھی علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی نہ کارکنوں کا بلایا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559539_044410_updates.jpg
بانی کے دوسرے چیک اپ سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر
گزشتہ رات مجھے اطلاع کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوگیا: بیرسٹر گوہر https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق جمعہ، ہفتہ کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے انتظامات ہوچکے تھے اور بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے گاڑیاں بھی تیار ہو چکی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے رابطہ کرکے اہل خانہ میں سے نام بھی مانگا گیا تھا، بہنوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمیٰ کا نام دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی طرف سے دیے گئے ناموں کو حکومت نے تسلیم نہیں کیا جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا۔ حکومت نے ڈاکٹر برکی کا نام بھی مسترد کیا جس سے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں برہم ہوئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559256_075622_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متلعق ڈھیل ہے نہ ڈیل: رانا ثناءاللّٰہ
ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو کہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بتایا گیا کہ حکومت نے قاسم زمان کا نام دیا ہے، حکومت کی جانب سے نام دینے پر قاسم زمان اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے تشویش کا اظہار کیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نام پر اتفاق نہ ہوا، حکومت نے اتوار کی شب کہا کہ اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے پمز کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی، پارٹی قیادت نے حلف اٹھایا کہ ڈاکٹرز سے ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔
Pages:
[1]