Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 493|Reply: 0

حکومت بانی کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204298
Post time 2026-2-25 22:55:01 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔ ڈاکٹر کے نام پر اتفاق نہ ہونے سے منتقلی نہ ہوسکی۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کم از کم 10 دن شفاء اسپتال میں رکھا جائے اور حکومت مکمل علاج تک بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں رکھنے پر راضی تھی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی شرط تھی علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی نہ کارکنوں کا بلایا جائے گا۔   
بانی کے دوسرے چیک اپ سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر

گزشتہ رات مجھے اطلاع کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوگیا: بیرسٹر گوہر   

ذرائع کے مطابق جمعہ، ہفتہ کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے انتظامات ہوچکے تھے اور بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے گاڑیاں بھی تیار ہو چکی تھیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے رابطہ کرکے اہل خانہ میں سے نام بھی مانگا گیا تھا، بہنوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمیٰ کا نام دیا گیا تھا۔  

ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی طرف سے دیے گئے ناموں کو حکومت نے تسلیم نہیں کیا جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا۔ حکومت نے ڈاکٹر برکی کا نام بھی مسترد کیا جس سے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں برہم ہوئیں۔   
بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متلعق ڈھیل ہے نہ ڈیل: رانا ثناءاللّٰہ

ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو کہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور   

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بتایا گیا کہ حکومت نے قاسم زمان کا نام دیا ہے، حکومت کی جانب سے نام دینے پر قاسم زمان اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نام پر اتفاق نہ ہوا، حکومت نے اتوار کی شب کہا کہ اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے پمز کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی، پارٹی قیادت نے حلف اٹھایا کہ ڈاکٹرز سے ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 19:17 GMT+5 , Processed in 0.045552 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list