عدالتوں سے حکم آیا تو بانی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کردیں گے، رانا ثناء
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559882_7420368_rana_san_updates.jpgرانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹووزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے حکم آیا تو بانی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کردیں گے، خاندان یا پارٹی کا اطمینان علیحدہ چیزیں ہیں، قانون اس کو نہیں جانتا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے دو بار بانی کا معائنہ کیا، ریکارڈ موجود ہے، یہ لوگ مطمئن نہیں ہیں تو انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے، یہ کوشش میں ہیں کہ کوئی ایشو بنایا جائے اور اس کو استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات بند کیں تو افواہ پھیلائی گئی کہ بانی کو کوئی مسئلہ ہوا ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن کی ملاقات کروائی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555876_073237_updates.jpg
رانا ثناء کا راجا ناصر عباس کو بانی کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ
راجا ناصر عباس کو جواب دیتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ حکومت،جیل اتھارٹی یادوسری طرف سے کوئی بانی پی ٹی آئی کی صحت پرسیاست کرے تو بڑا جرم ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کو دل کا عارضہ لاحق تھا، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، عدالت نے اجازت دی، ہم نے شرائط پوری کیں اورنواز شریف بیرون ملک گئے۔
پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹکنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں کیا جائے، معائنے کے دوران کم از کم بانی کی کسی ایک بہن کو موجود ہوناچاہیے، یہ بانی کی صحت کا مسئلہ ہے، کچھ ہوا تو ذمے دار کون ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541164_094503_updates.jpg
حکومت پوری اپوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی سمیت حکومت کے تمام اتحادی شامل ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شاہد خٹک نے کہا کہ ڈاکٹر کو کیوں جانے نہیں دے رہے، علاج کروایا ہے تو پردہ داری کس چیز کی ہے، ہم سیاسی تحریک چلائیں گے، اس میں نوجوانوں کو ساتھ ملائیں گے۔
رانا ثناء نے کہا کہ ڈاکٹر بانی سے ملاقات کرکے کوئی الٹی سیدھی گفتگو کریں تو کون ذمے دار ہوگا؟، جس کے جواب میں شاہد خٹک نے کہا کہ ڈاکٹر کی ملاقات کروا دیں، وہ کوئی غلط گفتگو نہیں کرے گا۔
Pages:
[1]