Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 671|Reply: 0

عدالتوں سے حکم آیا تو بانی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کردیں گے، رانا ثناء

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204373
Post time 2026-2-26 02:49:20 | Show all posts |Read mode
  رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو  

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے حکم آیا تو بانی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کردیں گے، خاندان یا پارٹی کا اطمینان علیحدہ چیزیں ہیں، قانون اس کو نہیں جانتا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے دو بار بانی کا معائنہ کیا، ریکارڈ موجود ہے، یہ لوگ مطمئن نہیں ہیں تو انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے، یہ کوشش میں ہیں کہ کوئی ایشو بنایا جائے اور اس کو استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات بند کیں تو افواہ پھیلائی گئی کہ بانی کو کوئی مسئلہ ہوا ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن کی ملاقات کروائی۔   
رانا ثناء کا راجا ناصر عباس کو بانی کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ

راجا ناصر عباس کو جواب دیتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ حکومت،جیل اتھارٹی یادوسری طرف سے کوئی بانی پی ٹی آئی کی صحت پرسیاست کرے تو بڑا جرم ہے۔   

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کو دل کا عارضہ لاحق تھا، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، عدالت نے اجازت دی، ہم نے شرائط پوری کیں اور  نواز شریف بیرون ملک گئے۔

پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں کیا جائے، معائنے کے دوران کم از کم بانی کی کسی ایک بہن کو موجود ہوناچاہیے، یہ بانی کی صحت کا مسئلہ ہے، کچھ ہوا تو ذمے دار کون ہوگا۔   
حکومت پوری اپوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی سمیت حکومت کے تمام اتحادی شامل ہوں گے۔   

شاہد خٹک نے کہا کہ ڈاکٹر کو کیوں جانے نہیں دے رہے، علاج کروایا ہے تو پردہ داری کس چیز کی ہے، ہم سیاسی تحریک چلائیں گے، اس میں نوجوانوں کو ساتھ ملائیں گے۔

رانا ثناء نے کہا کہ ڈاکٹر بانی سے ملاقات کرکے کوئی الٹی سیدھی گفتگو کریں تو کون ذمے دار ہوگا؟، جس کے جواب میں شاہد خٹک نے کہا کہ ڈاکٹر کی ملاقات کروا دیں، وہ کوئی غلط گفتگو نہیں کرے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 22:56 GMT+5 , Processed in 0.047167 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list