slotcosino Publish time 4 day(s) ago

کوئٹہ ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 3 بھکاری گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559889_8993632_QuettaAirport_updates.jpg

کوئٹہ ایئرپورٹ پر براستہ دبئی سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 3 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل نے نجی ایئر لائن کی پرواز سے 3 بھکاریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے 3 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا، جو بھیک مانگنے براستہ دبئی سعودی عرب جا رہے تھے۔

بہرام مندوخیل نے مزید کہا کہ ملزمان نے بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک جانے کا اعتراف کرلیا ہے، گرفتار بھکاریوں کا تعلق راجن پور اور ڈیرا غازی خان سے ہے۔
Pages: [1]
View full version: کوئٹہ ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 3 بھکاری گرفتار