کوئٹہ ایئرپورٹ پر براستہ دبئی سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 3 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل نے نجی ایئر لائن کی پرواز سے 3 بھکاریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے 3 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا، جو بھیک مانگنے براستہ دبئی سعودی عرب جا رہے تھے۔
بہرام مندوخیل نے مزید کہا کہ ملزمان نے بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک جانے کا اعتراف کرلیا ہے، گرفتار بھکاریوں کا تعلق راجن پور اور ڈیرا غازی خان سے ہے۔