ایران، امریکا صورتحال: ڈچ ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560071_7000437_Klm_updates.jpgفائل فوٹوایران اور امریکا کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعثڈچ ایئر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کے لیے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈچ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک پروازیں بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ امریکا نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطیٰ روانہ کر دیے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے ارد گرد بہت بڑی فوجی موجودگی قائم کی ہے، ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب اسرائیل نے حملہ کیا تھا ہم نے تب بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے، یہ لوگ ناکام تجربہ دُہرانا چاہتے ہیں۔
Pages:
[1]