پنجاب: 5 دن میں 250 انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز، 28 جرائم پیشہ افراد زیرِ حراست
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560129_4107731_CTD-police_updates.jpg—فائل فوٹوپنجاب پولیس کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ، کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ 5 دن میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں 250 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ان آپریشنز کے دوران 6 ہزار 139 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جن میں سے 28 جرائم پیشہ افراد کو زیرِ حراست لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-21/1463169_023132_updates.jpg
مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ شر پسند و ملک دشمن عناصر کے قبضے سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، 11 ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ سیفٹی فیوز وائر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں مزید 2 ہزار 545 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے جن میں 509 جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے 1 کلاشنکوف، 9 رائفلز، 35 پستول، 4 بندوقیں، بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
Pages:
[1]