رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560141_5220175_JCP_updates.jpg— فائل فوٹومعروف تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں تیلگو روایات کے مطابق نجی اور پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے دونوں خاندانوں کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مختلف رسومات کے تحت شادی کی 2 تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560099_113042_updates.jpg
رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا آج ادے پور میں 2 روایات کے تحت شادی کرینگے
معروف تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، اس جوڑی کی شادی اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں ہو گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آج صبح 10 بج کر 10 منٹ پر اس جوڑی کی پہلی شادی اداکار وجے دیوراکونڈا کی خاندانی روایات کے مطابق تیلگو انداز میں کی گئی، جبکہ اس جوڑے کی دوسری شادی آج شام میں اداکارہ رشمیکا منڈانا کے خاندان کی کوورگ (کوڈاوا) طرز کی رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔
واضح رہے کہ اس جوڑی کی پری ویڈنگ تقریبات گزشتہ 3 روز سے جاری ہیں۔
علاوہ ازیں دلہن اور دلہا کے خاندانوں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا جسے ’ویروش پریمیئر لیگ‘ کا نام دیا گیا تھا، اس شادی کو ’ویروش ویڈنگ‘ کہا جا رہا ہے جو وجے اور رشمیکا کے ناموں کا امتزاج ہے۔
رشمیکا اور وجے کی شادی کی تقریب میں تقریباً 100 مہمان شریک ہوں گے جن میں خاندان، دوست اور فلم انڈسٹری کی شخصیات شامل ہیں۔
Pages:
[1]