Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 705|Reply: 0

رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209216
Post time 2026-2-26 19:43:00 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

معروف تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں تیلگو روایات کے مطابق نجی اور پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے دونوں خاندانوں کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مختلف رسومات کے تحت شادی کی 2 تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔   
رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا آج ادے پور میں 2 روایات کے تحت شادی کرینگے

معروف تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، اس جوڑی کی شادی اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں ہو گی۔   

آج صبح 10 بج کر 10 منٹ پر اس جوڑی کی پہلی شادی اداکار وجے دیوراکونڈا کی خاندانی روایات کے مطابق تیلگو انداز میں کی گئی، جبکہ اس جوڑے کی دوسری شادی آج شام میں اداکارہ رشمیکا منڈانا کے خاندان کی کوورگ (کوڈاوا) طرز کی رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کی پری ویڈنگ تقریبات گزشتہ 3 روز سے جاری ہیں۔

علاوہ ازیں دلہن اور دلہا کے خاندانوں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا جسے ’ویروش پریمیئر لیگ‘ کا نام دیا گیا تھا، اس شادی کو ’ویروش ویڈنگ‘ کہا جا رہا ہے جو وجے اور رشمیکا کے ناموں کا امتزاج ہے۔

رشمیکا اور وجے کی شادی کی تقریب میں تقریباً 100 مہمان شریک ہوں گے جن میں خاندان، دوست اور فلم انڈسٹری کی شخصیات شامل ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-4-19 00:59 GMT+5 , Processed in 0.045913 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list