کےپی حکومت بانی کیلئے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشتگردوں کیخلاف زبان نہیں کھولے گی، خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560144_8112927_kh_updates.jpgفائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کےپی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشتگردوں کے خلاف زبان نہیں کھولے گی۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کےپی حکومت شہداء کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی، روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہے، باقی سب بےمعنیٰ اور بے وقعت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر ٹانگو صوبہ گیا بھاڑ میں، وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں، کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560091_102030_updates.jpg
اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانیٔ پی ٹی آئے کو ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلِ خانہ کو اطلاع نہ کرنے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے، اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف مگر ایک ایشو پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی اندر رہے۔
Pages:
[1]