نیپرا رپورٹ کے برعکس مالی سال 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری ہوئی، پاور ڈویژن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560203_8748024_ELECTRC_updates.jpgفائل فوٹو
بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ نیپرا رپورٹ کے برعکس مالی سال 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری ہوئی۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کمی کے بعد 1614 ارب روپے رہ گیا، ڈسکوز کی بہتر کارکردگی سے 193ارب روپے کا ریلیف حاصل ہوا۔
پاور پروڈیوسرز سے ایل پی آئی ویور مذاکرات سے 260 ارب روپے کی بچت ہوئی، میکرو اکنامک بہتری سے 300 ارب روپے سے زائد اثرات مرتب ہوئے۔
ریکوری ریٹ 92.4 فیصد سے بڑھ کر 96.6 فیصد ہوگیا، انڈر ریکوری 183 ارب روپے کمی کے بعد 132 ارب روپے ہوگئی، ٹی اینڈ ڈی لاسز 18.3 فیصد سے کم ہوکر 17.6 فیصد پر آگئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ لاسز میں کمی سے 11 ارب روپے کی بچت حاصل ہوئی، ٹرانسفارمر لیول ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کی جانب پیشرفت جاری ہے۔
Pages:
[1]