slotcosino Publish time 3 day(s) ago

سائٹ ایریا فیکٹری آتشزدگی، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560213_1955565_Murad-Ali-Shah-cabinet_updates.jpgوزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ نے شیر شاہ سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی فیکٹریوں میں ہر قسم کے کیمیکلز کا جامع آڈٹ کیا جائے، خطرناک کیمیکلز کے ذخیرے اور استعمال کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560204_070947_updates.jpg
کراچی: سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی

6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مراد علی شاہ نے کہا کہ صنعتی یونٹس میں کیمیکل سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ بغیر اجازت خطرناک مواد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فیکٹریوں میں فائر سیفٹی اور کیمیکل اسٹوریج کا فوری معائنہ کیا جائے، تمام صنعتی علاقوں کی مشترکہ انسپکشن مہم شروع کی جائے، آڈٹ رپورٹ فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس کو پیش کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام اور مزدوروں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔
Pages: [1]
View full version: سائٹ ایریا فیکٹری آتشزدگی، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی