تیل و گیس کی تلاش، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں 11 آن شور بلاکس ایوارڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560224_8407249_Oil-Gas-Exploration_updates.jpgپاکستان نے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 11آن شور بلاکس ایوارڈ کر دیئے، ان معاہدوں سے اگلے تین سال میں آٹھ ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہو گی۔
ایوارڈ کیے گئے بلاکس میں بلوچستان کے آٹھ، سندھ کے دو اور پنجاب کا ایک بلاک شامل ہے۔
یہ بلاکس او جی ڈی سی ایل، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، ماڑی انرجیز، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور پرائم گلوبل انرجیز کو ایوارڈ کیے گئے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Pages:
[1]