افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک، 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، عطا تارڑ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560273_1313797_ata-tarar1_updates.jpgوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان رجیم کی 16 پوسٹیں تباہ جبکہ 7 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560239_015437_updates.jpg
کراچی کے نوجوان کی پاک فوج کے حق میں ریلیاں
کراچی کے نوجوان نے پاکستان فوج کے حق میں شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کا ایک ایمونیشن ڈپو، بٹالین ہیڈکوارٹر، سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ کیا ہے، 36 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کی گئی ہیں۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مزید جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے ’آپریشن غضب للحق‘ شروع کردیا، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]