slotcosino Publish time 3 day(s) ago

پاک فوج کی کارروائیوں میں 72 افغان طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے، مشرف زیدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560274_8610414_%DB%8C%D8%AF%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی متعدد کارروائیوں میں 72 افغان طالبان جنگجو ہلاک، 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ 16 افغان طالبان چوکیاں تباہ اور 7 پر پاکستانی فورسز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560229_120314_updates.jpg
طالبان رجیم کیخلاف ’آپریشن غضب للحق‘، 58 طالبان ہلاک، 100زخمی

افغانستان کی 12پوسٹیں مکمل تباہ اور 5 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا، خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ کارروائی میں اسلحہ کا بڑا ذخیرہ، بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز تباہ ہوگئے، 36 سے زائد ٹینک، توپیں اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

مشرف زیدی نے کہا کہ الحمدللّٰہ کسی بھی پاکستانی چوکی پر قبضہ یا نقصان نہیں ہوا، کسی پاکستانی فوجی کی شہادت یا گرفتاری بھی نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیز کا پروپیگنڈا ہیں، ان شاء اللّٰہ پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: پاک فوج کی کارروائیوں میں 72 افغان طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے، مشرف زیدی