افغانستان نے جنگ شروع کی، اختتام پاکستان کرے گا، گورنر کنڈی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560276_5166757_%D9%88%D8%B1%D9%86%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹوگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان نے جنگ شروع کی، اختتام پاکستان کرے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو سوچنا ہوگا ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے بھی جارحیت کرنے پر افغاسنتان کو منہ کی کھانی پڑی تھی، اب بھی ایسا ہوگا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560228_111237_updates.jpg
افغانستان کو ہر صورت پرامن ہمسایہ بننا ہوگا، کسی بھی حد تک جائیں گے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، اس وقت ہم افغان طالبان رجیم کو جواب دے رہے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان ایکشن نہیں لیں گے تو پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Pages:
[1]