افغان طالبان ہوش کے ناخن لیں ورنہ صفحہ ہستی سے مٹادیں گے، گورنر سندھ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560384_4823828_%DA%AF%D9%88%D8%B1%D9%86%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹوگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560279_032111_updates.jpg
پاک فضائیہ کے حملے: کابل، قندھار اور پکتیا میں ملٹری تنصیبات تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گورنر سندھ نے کہا کہ فضائیہ اور بری فوج نے دشمن کی کمیں گاہیں نیست ونابود کردیں، افغانستان نے جنگ شروع کی، اختتام پاکستان کرے گا۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکا کو سوچنا ہوگا ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جارحیت کرنے پر افغاسنتان کو منہ کی کھانی پڑی تھی، اب بھی ایسا ہوگا۔
Pages:
[1]