گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے۔
پاک فضائیہ کے حملے: کابل، قندھار اور پکتیا میں ملٹری تنصیبات تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ ہوگئے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فضائیہ اور بری فوج نے دشمن کی کمیں گاہیں نیست ونابود کردیں، افغانستان نے جنگ شروع کی، اختتام پاکستان کرے گا۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکا کو سوچنا ہوگا ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جارحیت کرنے پر افغاسنتان کو منہ کی کھانی پڑی تھی، اب بھی ایسا ہوگا۔