slotcosino Publish time 3 day(s) ago

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد پہلی بار طلاق کی اصل وجہ بتا دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560385_3567485_1_updates.jpg
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار فریال گوہر اور جمال شاہ نے طلاق کے 30 سال بعد پہلی بار علیحدگی کی اصل وجہ بتا دی۔

دونوں حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شریک ہوئے جہاں انہوں نے ماضی کے حساس موضوعات پر نہایت سنجیدگی اور احترام کے ساتھ گفتگو کی۔

فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا، تاہم 1992ء میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں جبکہ فریال گوہر 1995ء میں پاکستان چھوڑ گئیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریال گوہر نے بتایا کہ ہماری ازدواجی زندگی میں مسائل 1987ء سے ہی شروع ہو چکے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528426_120106_updates.jpg
شادی سے قبل منی اسکرٹس پہنتی تھی، جمال کی محبت میں پردہ بھی کیا: فریال گوہر

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے انکشاف کیا کہ سابقہ شوہر اداکار جمال شاہ سے شادی سے قبل میں منی اسکرٹس پہنا کرتی تھی لیکن شادی کے بعد شوہر کی محبت میں برقع بھی پہنا اور پردہ بھی کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فریال گوہر کا کہنا ہے کہ جمال شاہ اپنی آزادی کو بہت اہمیت دیتے تھے اور وہ خود کو شادی کے بندھن میں محدود محسوس کرتے تھے، میں کبھی یہ نہیں سمجھتی کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی ملکیت ہوتے ہیں، اس لیے جب کسی ایک فریق کا دل رشتے میں نہ رہے تو اسے زبردستی قائم نہیں رکھا جا سکتا، میں نے جمال شاہ کے فیصلے کو سمجھا اور احترام کے ساتھ علیحدگی اختیار کی۔

جمال شاہ نے بھی اعتراف کیا کہ میں خود کو شادی کے لیے موزوں انسان نہیں سمجھتا تھا اور مجھے اپنی فطری آزادی عزیز تھی۔

جمال شاہ نے پروگرام میں اس واقعے کا بھی ذکر کیا جو ان کے تعلق کے خاتمے کی آخری کڑی ثابت ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535560_020340_updates.jpg
بالی ووڈ ایک بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی ہے: جمال شاہ

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا بیانیہ براہ راست فلموں میں منتقل کیا جا رہا ہے، یہ اب ایک قدامت پسند سینما بن گیا ہےhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں ایک خاتون کے ساتھ مل کر آرٹ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، فریال گوہر نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں اس خاتون کے ساتھ کام نہ کروں، حتیٰ کہ اس خاتون کی خالہ نے بھی مجھے محتاط رہنے کا کہا تھا، مگر میں نے اپنی مرضی سے فیصلہ کیا، بعد ازاں وہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا اور اسی دوران دونوں کے درمیان موجود اختلافات شدت اختیار کر گئے، جس کے بعد بالآخر ہم نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

دونوں فنکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ علیحدگی کے باوجود ہم نے کبھی ایک دوسرے سے دانستہ طور پر تعلق ختم نہیں کیا اور آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد پہلی بار طلاق کی اصل وجہ بتا دی