Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 772|Reply: 0

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد پہلی بار طلاق کی اصل وجہ بتا دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204851
Post time 2026-2-27 13:54:49 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار فریال گوہر اور جمال شاہ نے طلاق کے 30 سال بعد پہلی بار علیحدگی کی اصل وجہ بتا دی۔

دونوں حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شریک ہوئے جہاں انہوں نے ماضی کے حساس موضوعات پر نہایت سنجیدگی اور احترام کے ساتھ گفتگو کی۔

فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا، تاہم 1992ء میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں جبکہ فریال گوہر 1995ء میں پاکستان چھوڑ گئیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریال گوہر نے بتایا کہ ہماری ازدواجی زندگی میں مسائل 1987ء سے ہی شروع ہو چکے تھے۔   
شادی سے قبل منی اسکرٹس پہنتی تھی، جمال کی محبت میں پردہ بھی کیا: فریال گوہر

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے انکشاف کیا کہ سابقہ شوہر اداکار جمال شاہ سے شادی سے قبل میں منی اسکرٹس پہنا کرتی تھی لیکن شادی کے بعد شوہر کی محبت میں برقع بھی پہنا اور پردہ بھی کیا۔   

فریال گوہر کا کہنا ہے کہ جمال شاہ اپنی آزادی کو بہت اہمیت دیتے تھے اور وہ خود کو شادی کے بندھن میں محدود محسوس کرتے تھے، میں کبھی یہ نہیں سمجھتی کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی ملکیت ہوتے ہیں، اس لیے جب کسی ایک فریق کا دل رشتے میں نہ رہے تو اسے زبردستی قائم نہیں رکھا جا سکتا، میں نے جمال شاہ کے فیصلے کو سمجھا اور احترام کے ساتھ علیحدگی اختیار کی۔

جمال شاہ نے بھی اعتراف کیا کہ میں خود کو شادی کے لیے موزوں انسان نہیں سمجھتا تھا اور مجھے اپنی فطری آزادی عزیز تھی۔

جمال شاہ نے پروگرام میں اس واقعے کا بھی ذکر کیا جو ان کے تعلق کے خاتمے کی آخری کڑی ثابت ہوا۔   
بالی ووڈ ایک بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی ہے: جمال شاہ

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا بیانیہ براہ راست فلموں میں منتقل کیا جا رہا ہے، یہ اب ایک قدامت پسند سینما بن گیا ہے    

انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں ایک خاتون کے ساتھ مل کر آرٹ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، فریال گوہر نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں اس خاتون کے ساتھ کام نہ کروں، حتیٰ کہ اس خاتون کی خالہ نے بھی مجھے محتاط رہنے کا کہا تھا، مگر میں نے اپنی مرضی سے فیصلہ کیا، بعد ازاں وہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا اور اسی دوران دونوں کے درمیان موجود اختلافات شدت اختیار کر گئے، جس کے بعد بالآخر ہم نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

دونوں فنکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ علیحدگی کے باوجود ہم نے کبھی ایک دوسرے سے دانستہ طور پر تعلق ختم نہیں کیا اور آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-27 10:19 GMT+5 , Processed in 0.065135 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list