slotcosino Publish time 3 day(s) ago

اسکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560395_7744414_4_updates.jpg
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی جانب سے چلائی گئی پاکستان مخالف جھوٹی خبر کو بے نقاب کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسکائی نیوز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف حملے کیے ہیں، تاہم پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل اور حقائق کی نشاندہی کے بعد ادارے کو اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے پاکستان کی مربوط اور مؤثر کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا سہارا لیا، جس کے بعد بین الاقوامی چینل نے فیک خبر ڈیلیٹ کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560229_052631_updates.jpg
آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ، آرمی کے حملے، 133 افغان طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

فضائیہ اور بری افواج کے حملے ، افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 16 افغان چوکیاں مکمل تباہ اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ہزاروں صارفین نے نشاندہی کی کہ اس وقت افغانستان کے پاس باقاعدہ طور پر فعال فضائیہ موجود نہیں ہے، اس لیے اس نوعیت کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ اسکائی نیوز ماضی میں بھی پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حوالے سے منفی بیانیہ پھیلانے پر تنقید کی زد میں رہا ہے، جبکہ چینل کی اینکر یلدہ حکیم پر بھی پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکائی نیوز کے صحافتی معیار اور ذمے داری پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اسکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور