Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 595|Reply: 0

اسکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی جانب سے چلائی گئی پاکستان مخالف جھوٹی خبر کو بے نقاب کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسکائی نیوز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف حملے کیے ہیں، تاہم پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل اور حقائق کی نشاندہی کے بعد ادارے کو اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے پاکستان کی مربوط اور مؤثر کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا سہارا لیا، جس کے بعد بین الاقوامی چینل نے فیک خبر ڈیلیٹ کر دی۔   
آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ، آرمی کے حملے، 133 افغان طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

فضائیہ اور بری افواج کے حملے ، افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 16 افغان چوکیاں مکمل تباہ اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا   

ہزاروں صارفین نے نشاندہی کی کہ اس وقت افغانستان کے پاس باقاعدہ طور پر فعال فضائیہ موجود نہیں ہے، اس لیے اس نوعیت کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ اسکائی نیوز ماضی میں بھی پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حوالے سے منفی بیانیہ پھیلانے پر تنقید کی زد میں رہا ہے، جبکہ چینل کی اینکر یلدہ حکیم پر بھی پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکائی نیوز کے صحافتی معیار اور ذمے داری پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:24 GMT+5 , Processed in 0.044949 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list