slotcosino Publish time 3 day(s) ago

ایران کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560401_2671485_iran_updates.jpgایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی— فائل فوٹو

ایران نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کر دی۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں، ایران گفتگو میں سہولت اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560229_052631_updates.jpg
آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ، آرمی کے حملے، 133 افغان طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

فضائیہ اور بری افواج کے حملے ، افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 16 افغان چوکیاں مکمل تباہ اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کریں، پاکستان اور افغانستان کی بات چیت میں ایران سہولت اور باہمی تعاون بڑھانے میں ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افغان چوکیاں بھی مکمل تباہ کر دی گئیں۔
Pages: [1]
View full version: ایران کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش