پاکستان نے کن کن افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560426_3825142_ang_updates.jpgانگور اڈا میں واقع افغان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ—جیو نیوز اسکرین گریبپاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب للحق جاری ہے، فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ 27 افغان چوکیاں مکمل تباہ اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا۔
پاکستان نے افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں 2 شوال کے مقابل جبکہ 2 انگور اڈا کے مقابل اور 1 زرملان کے مقابل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560401_100155_updates.jpg
ایران کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈا کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Pages:
[1]