انگور اڈا میں واقع افغان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ—جیو نیوز اسکرین گریب
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب للحق جاری ہے، فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ 27 افغان چوکیاں مکمل تباہ اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا۔
پاکستان نے افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں 2 شوال کے مقابل جبکہ 2 انگور اڈا کے مقابل اور 1 زرملان کے مقابل ہیں۔
ایران کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں
پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈا کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔