’اینڈریو نے انٹرویو کو شہرت کا موقع سمجھا تھا‘، سابق شاہی عملے کی تنقید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560419_8650292_News6_updates.jpgاینڈریو ماؤنٹبیٹن ونڈسر---فائل فوٹو
برطانیہ کے سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے متنازع بی بی سی انٹرویو پر شاہی محل کے سابق عملے نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ملکہ الزبتھ دوم کی سابق پریس سیکریٹری ایلسا اینڈرسن نے کہا ہے کہ پرنس اینڈریو کا 2019ء میں پروگرام ’بی بی سی نیوز نائٹ‘ کو دیا گیا انٹرویو دیکھ کر ’میں سُن ہو گئی تھی۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555503_020809_updates.jpg
دورۂ سعودی عرب، پرنس ولیم ایپسٹین و اینڈریو معاملے پر سوال نظرانداز کر گئے
برطانوی ولی عہد، پرنس ولیم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عوامی تقریب کے دوران اپنے چچا پرنس اینڈریو اور جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُنہوں نے برطانوی اخبار ’دی سن‘ کو بتایا ہے کہ ڈیوک آف یارک اپنے مؤقف کو پیش کرنے کے لیے بے تاب تھے اور اُنہوں نے اسے ’شہرت حاصل کرنے کا وقت‘ سمجھا تھا مگر ایسا نہ ہوا۔
انٹرویو کے دوران پسینہ نہ آنے سے متعلق بیان پر اُنہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی عجیب اور غیر مناسب تھی، یہ ایک بڑا موقع تھا کہ وہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا بلکہ اینڈریو نے انٹرویو کے دوران ڈھٹائی سے کام لیا۔
واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو اس وقت جنسی ہراسانی کے الزامات کے سبب سخت تنقید کی زد میں ہیں۔
چند روز قبل انہیں پولیس نے مبینہ طور پر ’عہدے کے غلط استعمال‘ کے شبے میں 11 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524295_042319_updates.jpg
شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا
سنگین الزامات لگ لگنے کے بعد برطانوی شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ انڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات آج ضبط کرلینگے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایپسٹین فائلز منظرِ عام پر آنے کے بعد مختلف ادارے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
شہزادہ اینڈریو اس وقت شاہی ذمے داریوں سے الگ ہو کر سینڈرنگھم میں مقیم ہیں جبکہ اس معاملے پر برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوئم نے کہا ہے کہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
Pages:
[1]