Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 477|Reply: 0

’اینڈریو نے انٹرویو کو شہرت کا موقع سمجھا تھا‘، سابق شاہی عملے کی تنقید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204941
Post time 2026-2-27 17:48:50 | Show all posts |Read mode
  
اینڈریو ماؤنٹبیٹن ونڈسر---فائل فوٹو

برطانیہ کے سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے متنازع بی بی سی انٹرویو پر شاہی محل کے سابق عملے نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی سابق پریس سیکریٹری ایلسا اینڈرسن نے کہا ہے کہ پرنس اینڈریو کا 2019ء میں پروگرام ’بی بی سی نیوز نائٹ‘ کو دیا گیا انٹرویو دیکھ کر ’میں سُن ہو گئی تھی۔‘   
دورۂ سعودی عرب، پرنس ولیم ایپسٹین و اینڈریو معاملے پر سوال نظرانداز کر گئے

برطانوی ولی عہد، پرنس ولیم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عوامی تقریب کے دوران اپنے چچا پرنس اینڈریو اور جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔   

اُنہوں نے برطانوی اخبار ’دی سن‘ کو بتایا ہے کہ ڈیوک آف یارک اپنے مؤقف کو پیش کرنے کے لیے بے تاب تھے اور اُنہوں نے اسے ’شہرت حاصل کرنے کا وقت‘ سمجھا تھا مگر ایسا نہ ہوا۔

انٹرویو کے دوران پسینہ نہ آنے سے متعلق بیان پر اُنہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی عجیب اور غیر مناسب تھی، یہ ایک بڑا موقع تھا کہ وہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا بلکہ اینڈریو نے انٹرویو کے دوران ڈھٹائی سے کام لیا۔

واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو اس وقت جنسی ہراسانی کے الزامات کے سبب سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

چند روز قبل انہیں پولیس نے مبینہ طور پر ’عہدے کے غلط استعمال‘ کے شبے میں 11 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا تھا۔   
شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا

سنگین الزامات لگ لگنے کے بعد برطانوی شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ انڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات آج ضبط کرلینگے۔   

ایپسٹین فائلز منظرِ عام پر آنے کے بعد مختلف ادارے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شہزادہ اینڈریو اس وقت شاہی ذمے داریوں سے الگ ہو کر سینڈرنگھم میں مقیم ہیں جبکہ اس معاملے پر برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوئم نے کہا ہے کہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-27 13:52 GMT+5 , Processed in 0.062263 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list