slotcosino Publish time 3 day(s) ago

کیا سنجے لیلا بھنسالی کو سالگرہ کے دن دل کا دورہ پڑا تھا؟ وضاحت سامنے آگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560452_6639481_6_updates.jpg— فائل فوٹو

معروف بھارتی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اُنہیں سالگرہ کے دن دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543775_083825_updates.jpg
بگ باس 11 کی پرانی کلپ: دیپیکا نے رنویر کے بجائے سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کا انتخاب کیا

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ ایک وائرل پرانے گیم میں رنویر سنگھ کے بجائے سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کا انتخاب کیا تھا۔ اس حوالے سے بگ باس 11 کی ایک پرانی ویڈیو کلپ میں دیپیکا پڈوکون اور سلمان خان کو ایک پرمزاح اور آزمائشی کھیل ڈیٹ، کل (مارو) یا میرج کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹیم کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں لکھا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وضاحتی بیان میں مزید لکھا ہے کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم ایسی کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے گریز کریں۔

وضاحتی بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہدایتکار صرف معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی رواں ماہ 24 فروری کو 63 سال کے ہوگئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کیا سنجے لیلا بھنسالی کو سالگرہ کے دن دل کا دورہ پڑا تھا؟ وضاحت سامنے آگئی