slotcosino Publish time 3 day(s) ago

بھارت: 6 سال پہلے لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش برآمد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560458_7849174_7_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست راجھستان سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش 6 سال بعد ایکسپریس وے کے پاس سے ملی جہاں اسے مبینہ طور پر اس کے چچا اور چچی نے قتل کرکے دفن کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجھستان سے 16 اگست 2020ء کو ایک 4 سالہ بچہ صحن میں کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہو گیا تھا، اہل خانہ کی جانب سے اسے تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2021ء میں بچے کے خاندان نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس کے بعد مزید سخت تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کیس کافی مشکل ثابت ہوا، تحقیقات کے دوران 7 مختلف تفتیشی افسران کو تبدیل کیا گیا، بالآخر عدالت نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچے کو ہر صورت بازیاب کروایا جائے اور اب لاپتہ ہونے کے تقریباً 6 سال بعد راجستھان پولیس نے اس کیس کو سلجھا لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560428_123403_updates.jpg
امریکا: بھارتی ڈاکٹر نے 4 سالہ بیٹی کا قتل کر کے لاش کو پول میں پھینک دیا

امریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی ایک بھارتی نژاد ڈاکٹر نے اپنی 4 سالہ بچی کا قتل کرنے کے بعد پولیس کو کال کرکے قتل کو ایک حادثہ ثابت کرنے کی کو شش کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بچے کے اپنے چچا اور چچی انیل اور کرشنا نے گھریلو تنازع پر بدلا لینے کے لیے بچے کو قتل کر کے ہائی وے کے قریب دفن کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ انیل اور کرشنا نے خود اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس اس وقت بچے کی لاش کو برآمد کرنے کے لیے دہلی ممبئی ایکسپریس وے کے قریب کھدائی کر رہی ہے۔آپریشن میں مدد کے لیے دہلی سے گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار (جی پی آر) مشین لائی گئی۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: 6 سال پہلے لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش برآمد