پاکستان افغانستان کشیدگی پر ملائشین وزیرِاعظم انور ابراہیم کا اظہار تشویش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560463_9439171_Malaysian-PM-Anwar-Ibrahim_updates.jpgملائشین وزیرِاعظم انور ابراہیم—فائل فوٹوملائشین وزیرِاعظم انور ابراہیم نے پاکستان اور افغانستان کشیدگی پراظہارِ تشویش کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائشین وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انور ابراہیم نے دونوں جانب جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان فوجی آپریشن فوری طور پر روک دیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560426_114258_updates.jpg
پاکستان نے کن کن افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
پاکستان نے افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کا ازالہ ہونا چاہیے۔
ملائشین وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھی احترام کیا جانا چاہیے اور مذاکرات کی میز پر ہی مصالحت ممکن ہے۔
Pages:
[1]