slotcosino Publish time 3 day(s) ago

برطانیہ: معروف اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پہلی بار اذان کی آواز گونج اُٹھی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560479_3535767_%D9%85%D8%B45%D8%B4_updates.jpg
— فائل فوٹوز

برطانیہ کے معروف فٹبال اسٹیڈیمز میں سے ایک اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی بار اذان کی آواز گونج اُٹھی، صرف یہی نہیں بلکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس تاریخی لمحے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، جو یکجہتی کا پیغام دے رہی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب (MUMSC) نے منگل کو کلب کے اشتراک سے افطار کا اہتمام کیا، جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیے گئے تقریباً 80 مداحوں اور خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔

اس اقدام کو کلب کی شمولیتی پالیسی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں مراکشی انٹرنیشنل ڈیفنڈر نوسیر مزراوی(Noussair Mazraoui) بھی شامل تھے، جو 2024 میں بائرن میونخ سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے تھے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ رمضان کے روزے رکھنے کے حوالے سے کھل کر اظہار کرتے رہے ہیں۔ ان کی موجودگی کو کلب کی جانب سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور مداحوں کی حمایت کی علامت قرار دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560455_021239_updates.jpg
فرانسیسی گول کیپر نے انجری کا بہانہ کر کے مسلمان کھلاڑیوں کو افطار کا موقع دیدیا

فرانسیسی فٹبال حکام مذہبی بنیادوں پر باضابطہ وقفے کی اجازت نہیں دیتے، جس کے باعث میچ کے دوران اس نوعیت کے مواقع شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے کوچ عمران حمید، جو یوئیفا بی لائسنس ہولڈر اور پریمیئر لیگ کی ’’نو روم فار ریسزم‘‘ مہم کے آئیکون نامزد رہ چکے ہیں، نے بھی شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب کے صدر آصف محمود نے اس موقع کو ایک دیرینہ خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شام دنیا کے معروف ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک میں مسلم سپورٹرز کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ: معروف اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پہلی بار اذان کی آواز گونج اُٹھی