Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 356|Reply: 0

برطانیہ: معروف اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پہلی بار اذان کی آواز گونج اُٹھی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205025
Post time 2026-2-27 21:04:27 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹوز

برطانیہ کے معروف فٹبال اسٹیڈیمز میں سے ایک اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی بار اذان کی آواز گونج اُٹھی، صرف یہی نہیں بلکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس تاریخی لمحے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، جو یکجہتی کا پیغام دے رہی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب (MUMSC) نے منگل کو کلب کے اشتراک سے افطار کا اہتمام کیا، جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیے گئے تقریباً 80 مداحوں اور خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔  

اس اقدام کو کلب کی شمولیتی پالیسی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں مراکشی انٹرنیشنل ڈیفنڈر نوسیر مزراوی(Noussair Mazraoui) بھی شامل تھے، جو 2024 میں بائرن میونخ سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے تھے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ رمضان کے روزے رکھنے کے حوالے سے کھل کر اظہار کرتے رہے ہیں۔ ان کی موجودگی کو کلب کی جانب سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور مداحوں کی حمایت کی علامت قرار دیا گیا۔   
فرانسیسی گول کیپر نے انجری کا بہانہ کر کے مسلمان کھلاڑیوں کو افطار کا موقع دیدیا

فرانسیسی فٹبال حکام مذہبی بنیادوں پر باضابطہ وقفے کی اجازت نہیں دیتے، جس کے باعث میچ کے دوران اس نوعیت کے مواقع شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔   

مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے کوچ عمران حمید، جو یوئیفا بی لائسنس ہولڈر اور پریمیئر لیگ کی ’’نو روم فار ریسزم‘‘ مہم کے آئیکون نامزد رہ چکے ہیں، نے بھی شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کیا۔  

مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب کے صدر آصف محمود نے اس موقع کو ایک دیرینہ خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شام دنیا کے معروف ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک میں مسلم سپورٹرز کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-27 17:29 GMT+5 , Processed in 0.045215 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list