افغان طالبان رجیم بھارت کی بی ٹیم بن چکی، شرجیل میمن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560501_9933259_Sharjeelmemon1_updates.jpgسینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت اور اُس کی پراکسیز کو ایک بار پھر دھول چٹائی ہے۔ پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ افغان طالبان رجیم بھارت کی بی ٹیم بن چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560486_062128_updates.jpg
افغانستان کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟ شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بات چیت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا تو منہ توڑ جواب دینا بھی آتا ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ 27 فروری2019ء کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری خطے کی تاریخ کا اہم لمحہ تھا، آج بھی پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا بھرپور جواب دے رہا ہے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
Pages:
[1]