slotcosino Publish time The day before yesterday 00:58

افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت ہناہی کرتی ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتی ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا اور افغان فورسز کی بہت سی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560489_065954_updates.jpg
اسحاق ڈار کا سعودی عرب و ترکیہ سے رابطہ، افغان جارحیت پر موقف بتادیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو پوری پوری سہولت فراہم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کی حکومت جبر سے قائم کی گئی، یہ حکومت غیر قانونی اور ناجائز ہے، جس نے اپنے شہریوں کے تمام حقوق چھین لیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560498_071737_updates.jpg
افغان سرزمین پر دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشت گرد حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عطا تاڑ نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا موثر طریقے سے جواب دیا گیا، پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کےلیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں بھی اس رجیم سے محفوظ نہیں، طالبان رجیم اپنے مذموم مقاصد کے لیے مذہب کا استعمال کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان کے تمام ضابطے عالمی قوانین کے منافی ہیں، پاکستان میں حالیہ دہشت گردی افغان سرزمین سے ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان طالبان میں حیثیت کے مطابق تفریق ہے، افغان طالبان میں ایلیٹ، مڈل کلاس اور دبے ہوئے طبقے ہیں، افغان طالبان میں غلامی کا نظام ہے جو اسلام کے خلاف ہے۔
Pages: [1]
View full version: افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت ہناہی کرتی ہے، عطا تارڑ