slotcosino Publish time The day before yesterday 12:00

عزمِ استحکامِ پاکستان: اداراۃ المصطفی ویانا میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560670_4498923_uk-viana_updates.jpg

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عزمِ استحکامِ پاکستان کے سلسلے میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اسی سلسلے میں آسٹریا کے دارالحکومت Vienna میں اداراۃ المصطفیٰ ویانا کے خطیب مذہبی اسکالر پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے نمازِ جمعہ کے بیان کے بعد اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پرپاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور افغانستان کے خلاف کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی ترقی، سربلندی، سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مقررین نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی استحکام و خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔
Pages: [1]
View full version: عزمِ استحکامِ پاکستان: اداراۃ المصطفی ویانا میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی