slotcosino Publish time The day before yesterday 13:58

رمضان المبارک کی افطاری کا خاص تکہ سموسہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560680_5196367_%D9%85%D8%B4%D8%B2_updates.jpg
— فائل فوٹو

رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا خاص مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں افطاری کے دستر خوان کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔

دن بھر کے روزے کے بعد جب اہلِ خانہ ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو لذیذ اور گرما گرم پکوان افطار کا لطف اور بھی بڑھا دیتے ہیں۔

ایسے ہی مزیدار اور منفرد ذائقے کے لیے تکہ سموسہ ایک بہترین انتخاب ہے، جو روایتی سموسوں سے ہٹ کر مسالے دار چکن تکے کے ذائقے کے ساتھ سب کو بھا جاتا ہے جس کی آسان سی ترکیب پیشِ خدمت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560397_095247_updates.jpg
آج افطاری میں بنائیں کھٹے آلو چاٹ

افطاری کے دسترخوان کا اہتمام خاص الخاص پکوانوں سے کرنے کے لیے خواتین نت نئی کھانوں کی تراکیب آزماتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اجزا:

چکن بریسٹ 2 عدد، لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ، تکہ مسالہ 2 سے 3 کھانے کے چمچ، سموسہ پٹی 10 عدد، انڈہ 1 عدد (پھینٹا ہوا)، لہسن ادرک کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، نمک حسبِ ضرورت۔
ترکیب:

چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مسالہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

ایک پین میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں چکن شامل کرلیں اور پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے، اب اسے فوڈ پروسیسر میں پیس لیں اور باقی کے تمام اجزاء بھی شامل کر دیں۔

پھر سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسے کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کر لیں۔

گرم تیل میں سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کریں، افطاری میں کیچپ کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔
Pages: [1]
View full version: رمضان المبارک کی افطاری کا خاص تکہ سموسہ