slotcosino Publish time The day before yesterday 15:55

’میں نے کچھ غلط نہیں کیا‘، ایپسٹین فائلز پر بل کلنٹن کا بیان سامنے آ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560692_6978518_News3_updates.jpg
بل کلنٹن—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر بند کمرے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور مجھے کبھی ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس پر مجھے ایپسٹین پر شک ہوتا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کلنٹن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جیفری ایپسٹین کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے تو میں کبھی اس کے جہاز میں سفر نہ کرتا اور پولیس کو اطلاع دیتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم آج صرف اس لیے اس مقام پر کھڑے ہیں کیونکہ اس نے طویل عرصے تک سب سے حقیقت چھپائے رکھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560112_112836_updates.jpg
بل گیٹس کا شادی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

یہ پیش رفت بدنامِ زمانہ سرمایہ کار جیفیری ایپسٹین کے ساتھ روابط کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے بعد ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سابق صدر نے اعتراف کیا کہ میں 2000ء کی دہائی کے آغاز میں صدارت چھوڑنے کے بعد ایپسٹین کے طیارے میں کئی بار سفر کر چکا تھا۔

واضح رہے کہ محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات میں کلنٹن کی ایسی تصاویر بھی شامل ہیں جن میں کچھ خواتین کے چہرے چھپائے گئے ہیں۔

بل کلنٹن کا یہ بیان اہلیہ ہلیری کلنٹن کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ہلیری نے بھی اسی کمیٹی کے سامنے گواہی دی تھی۔

اس جوڑے کے بیانات کی سماعت نیویارک میں کلنٹن جوڑے کی رہائش کے قریب ہوئی ہے۔

کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین جیمز کومر نے کہا ہے کہ کلنٹن سے جاری شدہ تصاویر اور کلنٹن فاؤنڈیشن سے متعلق سوالات کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی گواہی کی ویڈیو بھی جاری کی جا سکتی ہے تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ کلنٹن جوڑے پر کسی جرم کا الزام نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560402_102542_updates.jpg
ہلیری بل کلنٹن کیساتھ ایپسٹین تحقیقات میں گواہی دیں گی

سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن اور سابق صدر بل کلنٹن ایپسٹین دستاویزات سے متعلق آج کانگریس کمیٹی کے سامنے بیک وقت گواہی دیں گے، کمیٹی چیئرمین جیمز کومر نے اعلان کیا ہے کہ دونوں کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹس کو عوام کے لیے جاری کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی طلب کیا جائے کیونکہ ان کا نام بھی ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں موجود ہے۔

ٹرمپ ماضی میں ایپسٹین سے تعلقات رکھتے تھے تاہم وہ کہہ چکے ہیں کہ 2008ء کی سزا سے قبل ہی میں نے ایپسٹین سے تعلق ختم کر لیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران بِل کلنٹن کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بل کلنٹن کی گواہی پر خوش نہیں ہوں اور مجھے سابق صدر کو اس صورتِ حال میں دیکھنا اچھا نہیں لگا۔
Pages: [1]
View full version: ’میں نے کچھ غلط نہیں کیا‘، ایپسٹین فائلز پر بل کلنٹن کا بیان سامنے آ گیا