Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 648|Reply: 0

’میں نے کچھ غلط نہیں کیا‘، ایپسٹین فائلز پر بل کلنٹن کا بیان سامنے آ گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205252
Post time 2026-2-28 15:55:05 | Show all posts |Read mode
  
بل کلنٹن—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر بند کمرے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور مجھے کبھی ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس پر مجھے ایپسٹین پر شک ہوتا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کلنٹن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جیفری ایپسٹین کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے تو میں کبھی اس کے جہاز میں سفر نہ کرتا اور پولیس کو اطلاع دیتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم آج صرف اس لیے اس مقام پر کھڑے ہیں کیونکہ اس نے طویل عرصے تک سب سے حقیقت چھپائے رکھی۔   
بل گیٹس کا شادی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

یہ پیش رفت بدنامِ زمانہ سرمایہ کار جیفیری ایپسٹین کے ساتھ روابط کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے بعد ہوئی ہے۔   

سابق صدر نے اعتراف کیا کہ میں 2000ء کی دہائی کے آغاز میں صدارت چھوڑنے کے بعد ایپسٹین کے طیارے میں کئی بار سفر کر چکا تھا۔

واضح رہے کہ محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات میں کلنٹن کی ایسی تصاویر بھی شامل ہیں جن میں کچھ خواتین کے چہرے چھپائے گئے ہیں۔

بل کلنٹن کا یہ بیان اہلیہ ہلیری کلنٹن کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ہلیری نے بھی اسی کمیٹی کے سامنے گواہی دی تھی۔

اس جوڑے کے بیانات کی سماعت نیویارک میں کلنٹن جوڑے کی رہائش کے قریب ہوئی ہے۔

کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین جیمز کومر نے کہا ہے کہ کلنٹن سے جاری شدہ تصاویر اور کلنٹن فاؤنڈیشن سے متعلق سوالات کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی گواہی کی ویڈیو بھی جاری کی جا سکتی ہے تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ کلنٹن جوڑے پر کسی جرم کا الزام نہیں ہے۔   
ہلیری بل کلنٹن کیساتھ ایپسٹین تحقیقات میں گواہی دیں گی

سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن اور سابق صدر بل کلنٹن ایپسٹین دستاویزات سے متعلق آج کانگریس کمیٹی کے سامنے بیک وقت گواہی دیں گے، کمیٹی چیئرمین جیمز کومر نے اعلان کیا ہے کہ دونوں کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹس کو عوام کے لیے جاری کیا جائے گا۔   

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی طلب کیا جائے کیونکہ ان کا نام بھی ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں موجود ہے۔

ٹرمپ ماضی میں ایپسٹین سے تعلقات رکھتے تھے تاہم وہ کہہ چکے ہیں کہ 2008ء کی سزا سے قبل ہی میں نے ایپسٹین سے تعلق ختم کر لیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران بِل کلنٹن کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بل کلنٹن کی گواہی پر خوش نہیں ہوں اور مجھے سابق صدر کو اس صورتِ حال میں دیکھنا اچھا نہیں لگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 12:50 GMT+5 , Processed in 0.055963 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list