slotcosino Publish time The day before yesterday 18:31

لاہور: سسرالیوں کے تشدد سے خاتون جاں بحق، موت کو ہارٹ اٹیک قرار دیکر دفنا دیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560721_8871195_News7_updates.jpg—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں خاتون سسرالیوں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق سسرالیوں نے خاتون کی موت کو ہارٹ اٹیک قرار دے کر دفنا دیا، خاتون کے بھائی نے اندراجِ مقدمہ کے لیے پولیس کو درخواست دی ہے۔

مقتول خاتون کے بھائی نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ بہن کے چہرے اور جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے، قوی شک ہے کہ بہن کو قتل کر کے معاملہ چھپایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-30/1476131_104436_updates.jpg
پنجاب: سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق، 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

صوبۂ پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ کے علاقے نڈی بوڑی میں سسرال والوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

درخواست گزار بھائی کا کہنا ہے کہ بہن کی تدفین کے بعد ہمیں اس کے مرنے کی اطلاع دی گئی۔

پولیس کے مطابق قتل سمیت واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: لاہور: سسرالیوں کے تشدد سے خاتون جاں بحق، موت کو ہارٹ اٹیک قرار دیکر دفنا دیا گیا