slotcosino Publish time The day before yesterday 19:10

پاکستانی طیارہ گرانے کا افغان دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560729_2248909_Pakistan-Foreign-Office-Spokesman-Tahir-Andrabi_updates.jpg
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کا طیارہ گرانے کا افغانستان کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے پاکستانی طیارہ گرائے جانے کی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528461_042350_updates.jpg
پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

طاہر حسین اندرابی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے متعلقہ حکام سے تصدیق کی ہے ایسی کوئی بات نہیں۔

دوسری جانب پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ افغان صوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستانی طیارہ گرانے کا افغان دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے: ترجمان دفترِ خارجہ