اسرائیل میں ایرانی حملوں کے پیشِ نظر ہنگامی صورتحال نافذ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560705_6676914_kxx_updates.jpg— فائل فوٹو
اسرائیلی افواج نے ایرانی حملوں کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے شروع ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560722_124039_updates.jpg
ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کر دیا
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مقامی افراد کو محفوظ کمروں اور حفاظتی علاقوں میں جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ اسرائیلی افواج ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے اس وقت ہوئے جب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایرانی حملے کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی جوابی کارروائی میں کسی جانی و مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Pages:
[1]