اسرائیلی افواج نے ایرانی حملوں کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے شروع ہو گئے۔
ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کر دیا
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔
اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مقامی افراد کو محفوظ کمروں اور حفاظتی علاقوں میں جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ اسرائیلی افواج ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے اس وقت ہوئے جب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایرانی حملے کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی جوابی کارروائی میں کسی جانی و مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔