slotcosino Publish time The day before yesterday 22:24

اسرائیلی فوج کا حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560770_8502588_itn_updates.jpgاسکرین گریب/ ایکس اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی ایران میں فضائی حملوں کے دوران سیکڑوں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں میزائل لانچرز بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی حملے کے دوران ایران کے متعدد فوجی اڈے، میزائل سسٹمز اور دیگر اہم تنصیبات نشانہ بنائی گئیں، جبکہ اسرائیلی فضائیہایران کی جانب سے ممکنہ جوابی میزائل حملوں کو روکنے اور تباہ کرنے کے لیے بھی کارروائی کر رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560768_045846_updates.jpg
ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

محمد پاکپور نے جون 2025 میں اسرائیلی حملے میں حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب کی قیادت سنبھالی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔

اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیلی فوج کا حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ