slotcosino Publish time The day before yesterday 23:03

بھارتی و افغان میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا، کسی نے طیارہ گرنے کی تصدیق نہیں کی، وزارت اطلاعات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560766_3361562_Ministry-of-Information-and-Broadcasting_updates.jpgفوٹو: فائل

وزارت اطلاعات پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑاکا طیارہ کے حوالے سے بھارتی اور افغان میڈیا کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پاکستانی حکام، عالمی میڈیا اور دفاعی ادارے نے کسی طیارے کے نقصان کی تصدیق نہیں کی۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے جاری تصویر 2021 میں ترکی میں روسی جہاز کے حادثے کی ہے، افغان طالبان رجیم کے آفیشل اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے شرمناک ہیں۔

افغان حکام کا بے بنیاد دعویٰ بھارتی اور افغان پروپیگنڈا ذرائع نے بڑے پیمانے پر پھیلایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560229_100936_updates.jpg
آپریشن غضب للحق: 331 طالبان رجیم اہلکار و خوارج جہنم واصل، 500 سے زائد زخمی

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 331 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 500 سے زائد زخمی کر دیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی فورسز نے آپریشن غضب للحق کا آغاز کرتے ہوئے ان کے دانت کھٹے کردیے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق آپریشن غضب للحق میں اب تک 331 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 500 سے زائد زخمی کر دیے گئے ہیں۔

تاہم اسی دوران افغانی و بھارتی سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کی جانب فیک ویڈیوز کا سہارا لیتے ہوئے اس بات کا پروپیگنڈا کیا گیا کہ افغان رجیم فورسز نے پاکستانی طیارہ مار گرایا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی و افغان میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا، کسی نے طیارہ گرنے کی تصدیق نہیں کی، وزارت اطلاعات