slotcosino Publish time The day before yesterday 23:43

امریکا سے اپیل ہے وہ مزید اس میں نہ اُلجھے، یہ آپ کی جنگ نہیں ہے، عمان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560771_6568365_oman_updates.jpgفوٹو: ایکس عمانی وزیر خارجہ

امریکا اور ایران جوہری مذاکرات کروانے والے عمان نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید اس میں نہیں الجھے، یہ اس کی جنگ نہیں ہے۔

عمانی وزیر خارجہ بدرالبو سعیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میںکہا کہ آج کے حملوں پر بہت افسردگی اور پریشانی ہے، فعال اور سنجیدہ مذاکرات کو ایک بار پھر نقصان پہنچایا گیا۔

بدرالبو سعیدی نے کہا کہ یہ حملے نہ امریکا کے مفادات کے لیے مفید ہیں نہ ہی عالمی امن کے لیے، ان معصوم لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جو اس کا خمیازہ بھگتیں گے۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے اپیل ہے وہ مزید اس میں نہ اُلجھے، یہ آپ کی جنگ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560768_045846_updates.jpg
ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

محمد پاکپور نے جون 2025 میں اسرائیلی حملے میں حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب کی قیادت سنبھالی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔

اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امریکا سے اپیل ہے وہ مزید اس میں نہ اُلجھے، یہ آپ کی جنگ نہیں ہے، عمان